تحریک صوبہ ہزارے نے کے پی میں 4 صوبے بنانے کا مطالبہ کر دیا

BY NEWS UPDATES ON APRIL 12, 2018NATIONAL, NATIONAL, URDU

Baba Haider Zaman (File photo)

ایبٹ آباد( ای این این)تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے خیبر پختونخوا  کے چار  ڈویثرن کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پیش کر دی ہے۔ ڈی آئی خان ، مالاکنڈ ، فاٹا اور ہزارہ کو انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا درجہ دینے سے ہی محرومیاں ختم ہونگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء ہزارہ کی آٹھویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ، ایم این اے جمشید دستی ، سینٹر حمید اللہ جان آفریدی ، کرنل (ر)انعام اللہ ، تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے مرکزی صدر عبداللہ حمید گل ، تناول گرینڈ جرگہ کے چےئرمین ، طاہر خان تنولی ، عبدالصبور قریشی سمیت تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا کہنا تھا صوبے کے نام پر ہم سے دھوکہ کیا گیا اور ہم دھوکے میں مارے گئے پاکستان جس بنیاد پر قائم ہوا اسکا فائدہ عام آدمی کو نہیں غریبوں کو علاج معالجہ اور صحت تعلیم جیسی بنیادی معیاری سہولیات میسر نہیں ایسے نظام کو بدلنے کی سخت ضرورت ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ ایسی جماعت کو منتخب کریں جو عوام کے حقوق دے سکے الیکشن لڑنا بھی عام آدمی کا بس نہیں رہا سیاست میں چور اور چکے آرہے ہیں ایسی اصلاحات لائیں جائیں جس سے غریب آدمی کو بھی موقعہ ملے ۔

سینٹر حمید اللہ جان آفریدی کا کہنا تھا قبائلستان کیلئے بات کرنے والوں کو باغی سمجھا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے 6 ایم این اے نے الگ صوبے کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے استعفی دیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی اپنے لوگوں سے مخلص ہیں تو حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیکر مستعفی ہوں اور عوام میں آجائیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

Source, http://www.eyenewsnetwork.com/%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81-%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-4-%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%92-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86/

Leave a Reply